30 جون 2013 - 19:30
افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے شمال میں واقع صوبے کاپیسا میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ابنا: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ آج دوپہر کو صوبے کاپیسا کے شہر نجراب کے علاقے افغانیہ میں ہونے والے ایک دہماکے کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان جنگئجوؤں نے آج افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا کے شہر زرمت کے دولت زی علاقے میں افغان فورسز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا اس کاروائی میں چار افغان سیکورٹی اہل کار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگے ۔ ابھی تک آزاد خبری ذرائع نے طالبان کے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی ہے ۔...../169